کوئٹہ:پاک ایران جوائنٹ بارڈ کمیشن کا بیسواں اجلاس ایرانی شہر جاہ بہار میں شروع ہوگیا،اجلاس میں 19وین جوائنٹ بارڈ ر کمیشن کے فیصلوں پر عمل درآمدسرحدی خلاف ورزی ،غیر قانونی سمگلنگ اور تاجروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی شہر چاہ بہار میں شروع ہونے والے پاک ایران جوائنٹ بارڈ کمیشن کے بیسواں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کررہے ہیں،وفد میں سیکرٹری داخلہ بلوچستان ڈاکٹر اکبر حریفال ،کمشنر مکران بشیر بنگلزئی ،چاغی،پنجگور ،گوادر ،کیچ کے ڈپٹی کمشنرز اور کسٹم حکام بھی شامل ہیں ،جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی گورنر سیستان بلوچستان کررہے ہیں اجلاس میں 19وین جوائنٹ بارڈ ر کمیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں ایرانی فورسز کی جانب سے پنجگور وچاغی میں سرحدی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا،جبکہ غیر قانونی سمگلنگ ،اور تاجروں کو درپیش مسائل پر بھی غور ہوگا ،سہ روز اجلاس 27فروری کو ختم ہوگا۔