کابل+ راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی افغان وزارت نے سرحد پار فائرنگ اور پاکستان کے اندر افغان پناہ گزینوں سے امتیازی سلوک پر پاکستان سفیر کو غیب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا علاوہ ازیں افغان حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدایت کردی کہ وہ پاکستان کے غیر ضروری سفر نہ کریں دریں اثناء جنوبی وزیر ستان میں سرحد کی دوسری طرف مسلح افراد کے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہو گیا کابل افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ناصر احمد اندیشا نے پاکستانی سفیر سید ابرار حسین سے ملاقات میں پاک افواج کی پاک افغان سرحدی علاقوں پر فائرنگ کی مذمت کی اور وضاحت طلب کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ کے فیس بک پیچ پر ایک بیان کے مطابق اتوار کے روز پاکستان سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا جہاں ناصر احمد اندیشا نے ان کو پاکستانی فوج کی فائرنگ پر افغان حکومت کے خدشات سے آگاہ کیا اور جواب طلب کیا۔ افغان وزیر کے مطابق پاکستان کی فوج کی جانب سے افغانستان کے صوبہ کنار کے علاقے شانگڑائی اور ننگرہار صوبے کے علاقے گوشتہ میں گولہ بارود کی شیلنگ کی گئی جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو بھاگنا پڑا۔ناصر احمد اندیشا نے پاکستانی افواج کی افغان سرحد کے ساتھ نقل و حرکت، پاکستان بھر میں افغان پناہ گزین کے ساتھ امتیازی سلوک اور طورخم اور چمن بارڈر کی بندش پر اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا۔انھوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پاکستان سرحدی راستوں کو دوبارہ کھولے۔پاکستانی سفیر سفیر سید ابرار حسین نے کہا کہ پاکستانی فوجی دستوں کی سرحد پر نقل و حرکت دہشت گردوں اور ان کی انتہاپسند سرگرمیوں خلاف کی جا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت کے خدشات پاکستانی حکومت تک پہنچا دیے جائیں گے۔بی بی سی کے رابطے پر پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اس ملاقات سے لاعلمی کا اظہار کیاہے کابل پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذخیل وال نے افغان شہریوں کو تلقین کی ہے کہ وہ سرحدی گزر گاہوں کے کھل جانے کے بعد بھی پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔افغان میڈیا کے مطابق ڈاکٹرعمر ذخیل وال نے گزشتہ روز اپنے ایک فیس بک پیغام میں مزید لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حالیہ سرحدی بندشوں کے سبب پاکستانی حدود میں پھنس جانے والے بیمار اور بزرگ افغان شہریوں کی مدد کے لیے بارڈر عارضی طور پر کھول دیا جائے گا جبکہ امید ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں سرحد مکمل طور پر کھل جائے گی راولپنڈی افغانستان کے سرحدی علاقے سے دہشتگردوں نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج پر فائرنگ کی ہے جس سے پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا جسے وانا ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے سے دہشتگردوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے منگروٹالی میں پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کی جس سے پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے دہشتگردوں کے جانی ومالی نقصان کے امکانات ہیں#/s#۔(ولی)