|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر رہائش پذیر ایک درجن سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ میں مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کی عملے نے ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان وڈپٹی جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کارروائیاں کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر بغیر کسی قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر ایک درجن سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا پولیس نے گرفتار باشندوں کے خلاف فارم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔