کراچی: پاکستان پیٹر ولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کا65واں سالانہ اجلاسِ عام28 فروری کو منعقد ہوا۔ممبران نے 30 جون 2016 کو ختم شدہ مالی سال کے کھاتے کی تفصیل کے ساتھ ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ اور عمومی شئیرکیپٹل پر35 فیصد جبکہ تبدیل پذیر ترجیحی شےئرز پر7.5 فیصد نقد حتمی منافعِ منقسمہ کی ادائیگی کی منظور ی دی۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ، اجلاسِ ہذٰاکے چےئرمین جناب آفتاب نبی نے سال کا جائزہ پیش کیا جس کے تحت تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باوجودکمپنی کے دریافتی و پیداواری سرگرمیوں کو بڑھاتے ہوئے بہت سے سنگِ میل عبور کئے گئے ۔انہوں نے طئے شدہ اہداف کے حصول کے سلسلے میں انتظامیہ اور عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ایم ڈی و سی ای او سید وامق بخاری نے کہا کہ پی پی ایل کے لئے 2015-2016 بہت کامیاب گزرا ہے۔کمپنی نے سال کے دوران تاریخی ریکارڈز قائم کئے ہیں، جن میں قابل ذکر طور پر، ریکارڈ مد ت میں 23کنوؤں کی کھدائی جن سے چھ دریافتیں کمپنی آپریٹڈاور4 پارٹنر آپریٹڈبلاکس میں کی گئیں ہیں ۔ اس کے ساتھ متبادل ذخائر کے حصول کاتناسب 126 فیصدتک پہنچا ساتھ ہی پہلی بار عالمی سطح پر بلاک8 ، عراق میں 3D سائزمک سروے سے ڈیٹا کا حصول شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام کامیابیاں اس سلسلے کی کڑی ہیں جو 2015کے دوران، بالخصوص کمپنی کو اثاثہ جاتی ۔ہائیبریڈ سیٹ۔اپ میں منتقل کرنے سے شروع ہوئی تھی۔وامق بخاری نے پیداواری انحطاط کو روک کر اسے مثبت سمت میں لے جانے پر خوشی کا اظہار کیاجس کی وجہ سے نومبر 2016 میں پی پی ایل کی یومیہ خالص پیداوارنے 1 بی سی ایف ای کا ہدف عبورکیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی نے عملے کی تکنیکی اور قائدانہ صلاحیتیوں میں اضافے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں جس کے تحت کراچی میں ایک خصوصی تربیتی مرکز قائم کیاگیا ہے جس کے ذریعے ریکار ڈ تعداد میں تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں۔ جن میں غیر ملکی سہولت کاروں کی نشستیں بھی شامل تھیں۔مستقبل کی حکمتِ عملی کے طور پر انہوں نے موجودہ فیلڈ زسے پیداوار میں اضافے کے اقدامات کو جاری رکھنے اورنئی دریافتوں سے خصوصاًحال ہی میں دریافت ہونے والے ٹائیٹ گیس کے ذخائرسے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جلد پیداوار کے حصول کو ممکن بنانے ساتھ ساتھ دشوار گزار علاقوں میں دریافتی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے پرزور دیا۔