|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2017

خضدار:کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ ہماری نئی نسل زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر تعلیم کے حوالے اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہے ۔خضدار میں انجینئرنگ یونیورسٹی کامیں پورے بلوچستان کے طلباء کاانجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ہماری خوش قسمتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار ایاز اقبال بلوچ سینئر ممبران مقصود بلوچ ظاہر بلوچ صلاح الدین بلوچ اور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل چیئرمین اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی یوای ٹی خضدار ایاز اقبال کی قیادت میں وفد نے انہیں اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی کار کردگی اورطلباء کی صلاحیتوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں جو محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرکے ہمارے مستقبل کوعلمی ماحول سے آراستہ کرسکتے ہیں ۔بلوچستان کے طلباء کی صلاحیتیں دیگر صوبوں کے طلباء سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر ادارے بنائے جارہے ہیں جن میں یونیورسٹیز ،کالج اور اسکولز کا قیام تعلیمی ترقی کو آگے بڑھانا اور تعلیمی ماحول کو صوبے میں مزید تقویت دینا ہے ۔ماضی کی بنسبت ا س وقت عوام الناس کوفکر لاحق ہے کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کریں اور ہر بچہ اسکول جاسکے اور یہی ہورہاہے انشاء اللہ یہ سلسلہ مزید بڑھے گا اور ہمارا مستقبل تعلیم یافتہ ہوگا