|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2017

دبئی: کراچی کنگز کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے بعد شاہد آفریدی کی فائنل میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ پشاور زلمی کے جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی دبئی میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران کیون پولارڈ کا کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے جن کی شرکت فائنل میں مشکوک ہوگئی۔ بوم بوم آفریدی کے ہاتھ میں 12 ٹانکے آئے جس کے بعد شائقین کے لئے بری خبر یہ ہے کہ 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے تاہم شاہد آفریدی کی فائنل میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اب تک باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔