|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2017

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون افغان وطن تہذیب و تمدن کا گہوراہ رہا ہے اور کبھی وحشت اور دہشت اس میں جگہ نہ بنا سکی تاریخ گواہ ہے کہ پشتونوں نے امن رواداری برداشت تحمل کو اپناتے ہوئے ہر بحران مشکل صورتحال کو برداشت کیا ہے گزشتہ 4 عشروں سے مسلط کردہ دہشت گردی ظلم اور بربریت کے باوجود پشتون قوم اپنے تشخص اقدار ‘روایات ‘تاریخ ‘زبان ‘کلتور کے تحفظ اور سیال برادر اقوام کی صفوں میں باوقار طرز زندگی گزارنے کیلئے علم و ہنر کو اپناتے جہد مسلسل کررہا ہے اغیار نے مختلف ناموں سے اس چہرے کو مسخ کرنے کی لاکھ کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے فکر باچا خان کے سوا تمام دعوے وعدے اور مصنوعی ٹولیاں قریب المرگ ہیں لہٰذا پشتونخوا وطن کے طول و عرض میں پشتون اولس پر فکر باچا خان عیاں ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہرگ کلی سنگل میں عصرانے اور شاہرگ بازار میں اولسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر ولی داد میانی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی انور شاہ صوبائی ترجمان محبت کاکا ‘ مرکزی کمیٹی کے رکن چیئرمین جمال شاہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ملک زمان ترین ‘میرہزار خان بابر ‘ حاجی باز خان ‘ حاجی ملک نصراللہ و دیگر بھی موجود تھے ہزار خان اچکزئی نے کہا کہ حکمران صوبہ اور ملک میں عوام کو ڈلیور نہ کر سکے ایک کھر ب چالیس ارب روپے گزشتہ چار سالوں میں اس غریب صوبے کے لیپس ہوچکے جبکہ یہاں آج بھی عوام صحت ‘ تعلیم ‘ پانی ‘ بجلی ‘ گیس اور سب سے بڑھ کر امن وامان کی صورتحال سے ذہنی کرب میں مبتلا ہیں حالانکہ ہمارا وطن میلوں ‘ خوشیوں کا مسکن رہا ہے لہٰذا آج نوجوانوں نے غور و فکر کرنا ہے اور اپنے خوشحال مستقبل کیلئے علم و ہنر کو اپناناہوگا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پشتونوں پر عرصہ حیات زندگی تنگ کررکھی ہے پشتونوں پر روزار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں پشتون ملک کے اندر قومی شاہراہوں پر سفر سے قاصرہیں جامعہ تلاشی اور شناختی کارڈ طلبی کے بہانے رشوت کا بازار گرم ہے جبکہ نادرا نے لاکھوں پشتونوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے رکھے ہیں یہ سب ایک ایسے دور میں ہورہا ہے جب مرکز اور صوبے پشتونوں کے دعویدار سرکاری مراعات و مفادات سے محفوظ ہورہے ہیں اس ناروا طرز عمل کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ بھر میں دس مارچ کو ضلعی ہیڈکوارٹر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جبکہ کوئٹہ شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاکہ پشتونوں کے ساتھ روا رکھے گئے پنجاب ‘سندھ اور صوبہ کے اندر حتک آمیز رویہ کا خاتمہ ہو سکے بعدازاں اصغر خان اچکزئی نے شہید اصغرخان ایڈووکیٹ ‘ شہید محب اللہ شاہ ایڈووکیٹ ‘ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت اور دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ ‘ ریفری کیلئے 9 ہزار روپے جبکہ کمیٹی کیلئے 50 ہزار کا اعلان فاتحہ اور اونر ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔