|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2017

گوادر: سربندن پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتا،ر اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سربندن نقیب اللہ شاہوانی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حبیب ولد احمد کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایس ایم جی کلاشنکوف برآمد کر لیا، سربندن پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی کلاشنکوف سے اپنے ہی گھر پر فائرنگ کی ہے اور الزام اپنے مخالفین پر لگایا تھا، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے گوادر تھانے منتقل کردیاگیا ہے