کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیر بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ نواب محمداسلم رئیسانی کے اسٹاف آفیسر عمران گچکی کی جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز ہ توسیع کے احکامات دے دئیے ۔انہیں گزشتہ روز عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تو عدالت نے عمران تاج گچکی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مارچ تک کیلئے توسیع کردی ۔یاد رہے کہ عمران تاج گچکی نے 14فروری 2017کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوکر گرفتاری دی تھی جس کے بعد انہیں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا ان کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے اور بڑے پیمانے پر خردبرد کاالزام ہے ،عمران تاج گچکی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے اگست 2016میں ریفرنس عدالت میں دائر کیاگیاتھا جبکہ 2015میں اسلام آباد میں واقع ان کے گھر پر چھاپے کے دوران سونا ،نقدی اور دیگر سامان کی برآمدگی کا بھی نیب کی جانب سے دعویٰ کیاگیا تھا ۔