|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2017

گوادر : آج وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ رہے ہیں ،کل عوامی جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ گوادر کیلئے اہم پیکج کا اعلان متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی گوادر آمد کے سلسلے میں گزشتہ تین دنوں سے وی وی آئی پیز کا گوادر آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک درجنوں اراکان سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ، وفاقی و صوبائی اعلیٰ حکام گوادر میں اپنا ڈیرہ ڈال چکے ہیں اور وزیر اعظم کی انتظامات کا جائزہ لینے میں مصروف عمل ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان اپنے دورہ گوادر میں گوادر کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کرینگے۔