کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیئرمین بورڈآفی ڈائریکٹرزمیرعبدالخالق بلوچ اوربورڈممبران سے انجینئرز آفیسرز ایسوسی ایشن کے ایک وفدنے ملاقات کی۔کیسکوبورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس چیئرمین عبدالخالق بلوچ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سینیٹر میر کبیر محمد شہی، شراف آغا ، میروائس اچکزئی چیف ایگزیکٹوآفیسر کیسکو انجینئررحمت اللہ بلوچ اورڈائریکٹرجنرل (ایچ آرایڈمن)سید عزیر حسنی شریک تھے جبکہ کیسکو انجینئر ایسو سی ایشن کے وفد کی قیادت میر مجیب الرحمان مری نے کی نیز وفدمیں جنرل سیکریٹری محمد نظام اچکزئی ، کرم بخش بادینی ، نصراللہ مینگل ، باز محمد، عادل عزیز، اسماعیل آغا اور دیگر شامل تھے ۔ ایسوسی ایشن نے بورڈآف ڈائریکٹرز کو بتایاکہ صوبہ میں خراب حالات ،سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود کیسکومیں ریکوری پوزیشن بہتر جبکہ لا ئن لاسز میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے انھوں نے کہاکہ موبائل میٹر ریڈنگ کے بھی اچھے نتائج کی وجہ آفیسر اورکارکنوں کی لگن اور محنت شامل ہے مگر ہماری کارکردگی کو سراہنے کی بجائے ہم سے مسلسل زیادتی کی جارہی ہے۔ وفد نے بتایاکہ طویل عرصے سے التوا کے شکار پروموشن اور آفیسرز کی اَپ گریڈشن کے کیسز بھی نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ دیگر تمام کمپنیوں میں ٹائم اسکیل اَپ گریڈیشن جاری ہے مگر کیسکو کے آفیسر ز اس سہولت سے تاحال محروم ہیں۔چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکو بتایاگیاکہ پروموشن نہ کرنے کی وجہ سے آفسران سینیئر عہدوں پر کام کر رہے ہیں جنہیں پیپکو( PEPCO) قوانین کے مطابق کرنٹ چارج الاونس دے دینی چائیے جبکہ کیسکو آفسران سے کام تو لیا جارہاے مگر الاؤنس نہیں دیا جارہا۔ وفدنے بورڈآف ڈائریکٹرز کو بتایاکہ ایس ڈی او کی ترقی و اَپ گرڈیشن بھی کمپنی نہیں کر رہی ،12 انجینئرز کے حق میں عدالت نے فیصلہ بھی دے دیا ہے اُنکی تعیناتی بھی کیاجائے ۔اس موقع پر بورڈآف ڈائریکٹرز کے چیئر مین میرعبدالخالق بلوچ نے کیسکوانجینئرزو آفیسرزکی کارکردگی کو سرہااوروفدکو یقین دہانی کرائی کہ ایسو سی ایشن کے پیش کردہ مسائل حل کئے جائینگے۔ اس سے قبل بھی موجودہ بورڈ نے کیسکو آفیسرزاورکارکنوں کے مسائل حل کئے ہیں جو کہ آئندہ بھی کریں گے۔ کیسکوکے انجینئرز مزید محنت اورجانفشانی سے کام کریں تاکہ ہم سب کیسکوکو ایک منافع بخش کمپنی بنا سکیں ۔