|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2017

خالق : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سینٹر مہر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی پارلیمنٹ کی سیاست پر مکمل یقین رکھتی ہے طاقت ور سے حقوق چھپنے پڑھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل وسائل لوٹنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی مردم شماری کو افغان مہاجرین کی موجودگی میں کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جھالاوان ہاؤس میں ضلع قلات کے ضلعی کو نسل مقبول گل محمد شہی سیکرٹری جنرل عبدالستار نیپاری میر شکیل عالیزائی مہر امان اللہ عالیزائی حاجی غلام قادر عمرانی دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی اب ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بلوچستان سے سڑکوں کی رابطہ کاری کی جاری ہے معاشی ترقی کے لیے صنعتی زون بنانے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی سی پیک میں بلوچستان کے لیے خاص ترقی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف پنجاب کے لیے ہیں اور کہا کہ بلوچستان میں صرف شفاف انتخابات کرائے جائے تو بی این پی عوامی کلین سویپ کریگی انہوں نے کارکنوں کو پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور ابھی سے الیکشن کیلئے تیاریاں جاری رکھیں۔