|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں غیرت کے نام پر قتلاورسیاہ کاری کے واقعات میں اچانک اضافہ سات دنوں کے دوران تین عورتوں سمیت پانچ افراد قتل ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے آلہ قتل سمیت ایک ملزم گرفتارجبکہ ایس ایس پی پولیس نے سیاہ کاری کے مقدمات نامزد ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے صدر پولیس تھانہ سمیت دیگر علاقوں میں اچانک سیاہ کاری کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے صدر پولیس تھانہ میر حسن کی حدود میں سات روز کے دوران تین عورتوں سمیت پانچ افراد کوقتل جبکہ فائرنگ کی زد میں عورت سمیت تین افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ظہور بابر آفرید ی نے سیاہ کاری کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو چوبیس گھنٹوں کے دوران گرفتار کرنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز کو حکم جاری کردیا گیا ہے