|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2017

کوئٹہ : بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے 27مارچ کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام ہڑتال کو کامیاب بنائیں،انہوں نے کہا کہ27مارچ 1948کے دن بلوچستان پر تسلط جما لیاگیا بلوچ عوام کی سیاسی و معاشی نسل کشی کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں منصوبہ بندی کے تحت بلوچ عوام کے خلاف ریاست نے رکاوٹیں پیدا کردیں۔ بلوچ قوم کے زبانوں، رسم و رواج اور اقدار کونقصان پہنچانے کے لئے ریاست نے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ اُن بلوچ رہنماؤں کو ہمیشہ ریاست نے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جو کہ بلوچ قومی آزادی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جدوجہد کررہے تھے، اپنی حواس باختگی کو چھپانے کے لئے قابض ریاست مختلف بہانوں سے بلوچستان میں قائم اپنے کیمپوں میں پروگرامز منعقد کرکے انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے، تاکہ رائے عامہ میں یہ غلط تاثر پھیلایا جا سکے ۔