کوئٹہ : حقانی لیکس پر ملک وقوم کی مفاد میں فی الفور خود مختار پارلیمانی کمیشن تشکیل دیاجائے حسین حانی کے انکشافات سے دنیا بھرمیں گرین پاسپورٹ او رملک کی بدنامی ہوئی میمو گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے حسین حقانی نے پی پی پی کے جن رہنماوں کا ذکر کیا ہے انکا نام ای سی ایل میں ڈال کر شفاف اور سیاسی مصلحت سے بالا تر تحقیقات کی جائیں تاکہ سیاسی اور ملک سے وفاداری کا حلف لے کر ملکی سلامیت کیخلاف منصوبے بنانے والوں کے منفی کردار سے قوم کو آگاہی حاصل ہوجائے ، اور عدالت کے ذریعے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیں۔ ان خیالات کا اطہار جمعیت علماء اسلام نظریاتی مرکزی قائم مقام مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنر سیکرٹری مولانا خلیل احمد مخلص، مولانا محمد زبیر سیر عبدالستار شاہ جشتی ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ حسین حقانی اور منصور اعجاز کی ای میلنگ کے ذریعے 2011 میں میمو گیٹ اسکنڈل سامنے آیا لیکن اس حقانی کے الزامات بے بنیاد ہیں تو پی پی پی کے دور حکومت میں انکے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی گئیی انہوں نے مزید کہاکہ حقانی لیکس کے حوالے سے تما م پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی خود مختار کمیشن تشکیل دی جائے اور ملکی سالمیت کیخلاف کردار وں کو بے نقاب کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ ملکی سالمیت اور وقار کی خاطر حقانی لیکس کے حوالے سے کمیشن تشکیل دیں کر سیاسی جماعتوں کے صفوں میں ملک دشمن عناسر کو کیفر کردار تک پہنچاناملکی سالمیت کے لئے لازمی ہیں کیونکہ اگر آج حکمران سیاسی مصلحت پسندی سے کام لیں اور ملوث عناصر کو سزا دیں ۔