|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2017

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چار بار اضافے کے بعد اوگرا نے ایک بار پھر وزارت پیٹرولیم کو قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی ہے جس میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے،سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 13 روپے فی لیٹر اضافے سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔