سبی: سبی سے جیکب آباد باراتیوں کو لے جانے والی ویگن بختیار آباد کے قریب ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہوکر الٹ گئی موقع پر ایک بچی جان بحق متعدد باراتی زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سبی سے جیکب آباد شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے جانے والے باراتیوں کی ویگن ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہوکر بختیار آباد کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں شبانہ دختر غلام حسین موقع پر دم توڑ گئی جبکہ فدا حسن ولد ماسٹر محمد فیق، زبیر احمد ولد محمد عالم ،(پ) دختر محمد حیات ،بسمہ اللہ ولد محمد حیات ،عبدالجبار ولد محمد عالم ،ریحان علی ولد محمد فیق ،(ف) دختر محمد رفیق، (ث) دختر محمد حسین ،(م) دختر خادم علی،(ف) دختر خادم علی ، (ر) ذوجہ خادم علی ،(ح) زوجہ اربیلہ ، ارشادعلی ولد میاں خان ،حبیب اللہ ولد غلام نبی (ن) زوجہ غلام علی اقوام جت جمالی ، اللہ ڈنہ ولد ارباب ، محمد علی ولد غلام نبی (ع) دختر افضل (ن) زوجہ افضل اقوام ابڑو، (ف) زوجہ محمد علی (ن) محمد عالم ، امداد علی ومحمد افضل ، (ے) دختر امداد علی ،محمد اسلم ولد غلام نبی اشفاق احمد ولد میاں خان نثار علی ولد امداد علی (ک) دختر داد محمد شدید ذخمی وہگئے جن کو لیویزفورس کی مدد سے سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل اسٹاف نے طبی امداد فراہم کی مزید تفتیش مقامی لیویز فورس نے شروع کردی ۔