|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ پریس کلب کے دو سالہ انتخابات مکمل ہوگئے جرنلسٹ پینل نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا رضا الرحمن صدر اور عبدالخالق رند جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے کوئٹہ پریس کلب کے دوسالہ انتخابات برائے سال 2017-18ء جمعہ کو چیئرمین الیکشن کمیٹی نادر چھلگری ایڈؤوکیٹ، چنگیزحئی بلوچ ایڈؤوکیٹ اور رحیم اللہ ایڈؤوکیٹ کی زیر نگرانی کوئٹہ پریس کلب میں ہوئے انتخابات میں دو پینلوں نے حصہ لیا جبکہ انتخابات میں 104ووٹرز نے رائے حق دہی استعمال کیا نتائج کے مطابق رضا الرحمن 83ووٹ لیکر صدرمنتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل امین اللہ فطر ت نے 20ووٹ لئے جبکہ عبدالخالق رند 85ووٹ لیکر جنرل سیکرٹر ی انکے مدمقابل ظاہر خان نے 17ووٹ اور ہزار خان کے 2ووٹ حاصل کئے دیگر عہدیداروں میں محمدافضل مغل 64ووٹ لیکر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے مدمقابل خیر محمد بلوچ نے 40ووٹ لئے ۔نائب صدر سعدیہ جہانگیربلامقابلہ منتخب ہوئیں جبکہ ظفر بلوچ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے محمد خالد گجر نے 59ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ شہیر لودھی نے 37اورجاوید اخترملتانی نے 4ووٹ لئے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدی کیلئے ایکمی راجر نے 84ووٹ جبکہ مدمقابل اللہ بخش کاکڑ نے 13اورا مین اللہ مشوانی نے 14ووٹ لئے مجلس انتظامیہ کیلئے شاہ حسین نے 92،حیدر چانڈیو 86،بنارس خان 85،قدیر خان 85،شہزادہ ذوالفقار 83،سلیم شاہد 82،شیخ عبدالرزاق 70اور عبدالکبیر شاکر 61ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی کامیابی پر پینل سے نومنتخب صدر رضاء الرحمان، جنرل سیکریٹری عبدالخالق رند اور دیگر عہدیداراوں کو مبارکباد دی ہے، اپنے ایک تہنتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات کا انعقاد جمہوری روایات کے مطابق صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے ہوئے جن میں پریس کلب کے اراکین نے آزادنہ طور پر اپنے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنی قیادت کا انتخاب کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پریس کلب جیسے ادارے اور صحافی برادری جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار کے حامل ہیں، پریس کلب سے پارلیمان تک جمہوری روایات کا فروغ ملک ، صوبے اور قوم کے لیے نیک شگون ہے اور خاص طور پر کوئٹہ پریس کلب کے اراکین کو جمہوری روایات کی سربلندی کے لیے موثر کردار ادا کرنے پر وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں عامل صحافیوں اور حکومت کے مابین گرم جوش اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں ، مووجوہ حکومت ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے ان تعلقات کو نہایت اہمیت دیتی ہے اور انہیں مزید مستحکم کرنے پر پختہ یقین رکھتی ہے، عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود ان کے مسائل کا حل اور ان کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے کئے جانے والے عملی اقدامات کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پریس کلب کی نو منتخب قیادت کے ساتھ ملکر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کریگی، وزیراعلیٰ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیدار صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحتیں برؤے کار لائیں گے، جس کے لیے انہیں صوبائی حکومت کا مکمل تعاون حاصل رہے گا، وزیراعلیٰ نے نو منتخب صدر رضاء الرحمان اور دیگر عہدیداروں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔