|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2017

سبی: آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پرکمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ کی نگرانی محکمہ صحت سبی کے تعاون سے ضلع لہڑی کے علاقہ تنیہ میں سبی اسکاؤٹس کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں سبی اسکاؤٹس کے کیپٹن ڈاکٹر نعمان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے لیڈی ڈاکٹر شفقت سلطانہ ،لیڈی ڈاکٹر ثریا لودھانی ، ڈاکٹر محمد بخش، ڈاکٹر عالم ابڑوسمیت تربیت یافتہ سرجیکل ،گائنی میڈئیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے تنیہ و لہڑی سمیت گردونواح کے 600سے زائدمردخواتین بچوں اور عمر رسیدہ افراد کا فری چیک آپ کیا اور فری میڈیکل چیک آپ کیلئے آنے والوں کو ادویات بھی فراہم کی فری میڈیکل کیمپ کی کارکردگی کا جائز ہ لینے کیلئے کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے فری میڈیکل کیمپ کا تفصیلی دورہ کیااس موقع پر ونگ کمانڈ ر لہڑی لیفٹیننٹ کرنل عبدالرب ، میجر قاسم شیرازی ،کیپٹن امان اللہ ، ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر لہڑی میر عزیز بنگلزئی کے علاوہ دیگر افیسران بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس نے میڈیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی زمانہ امن میں بھی اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے سیلاب زلزلہ یا کسی بھی قدرتی آفات میں بھی عوام کی رہنمائی کی جاتی ہے لہڑی و گردونواح میں عوام کو ان کی گھروں کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کے فراہمی کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے تاکہ اس علاقہ میں بیماریوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ بیمارلوگوں کو علاج ومعالجہ کیا جاسکے اسی مقصد کیلئے آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایات پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے اس دوران ایف سی کے کمانڈنٹ و آفیسران لوگوں میں گھل مل گئے اور مریضوں کی عیادت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی دریافت کئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ لہڑی باشعور قبائل کی سرزمین ہے جس نے ہمیشہ قیام امن کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی لہڑی سمیت بلوچستان کے ہر محب وطن چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں خوشحالی امن آئے تاکہ ترقی وخوشحالی کی راہ ہموار ہوسکے امن وامان کے قیام اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے تاکہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے اور علاقہ کا مثالی امن بحال ہوسکے وسائل میں رہ کر علاقہ کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو ان کی گھروں کی دہلیز پر فری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایف سی کی جانب سے ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بچوں بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ تعلیم یافتہ بلوچستان ملک کی ترقی خوشحالی کا ضامن بن جائے کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے سکول کے بچوں میں سکول بیگز اور مختلف اشیاء بھی تقسیم کیں جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا تمام تر سہرا سبی اسکاؤٹس کے سر جاتا ہے علاقہ مکینوں نے لہڑی کے علاقے میں سبی اسکاؤٹس کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر سبی اسکاؤٹس کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیاواضح رہے کہ عوام کے دیرنیہ مطالبہ پر پانی کی عدم دستیابی پر سبی سکاؤٹس کی جانب سے شہید نبیل سومرو کے نام سے وائرسپلائی اسکیم کا بھی افتتاح کیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے علاقائی عوام کو درپیش مسائل کاخاتمہ ممکن ہوا سبی سکاؤٹس کی جانب سے بیماریوں کے خلاف جاری جنگ کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے بیما ر انسانیت کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔