|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2017

چارسدہ: موٹروے انٹرچینج کے قریب سی این جی اسٹیشن پر کھڑی مسافر کوچ میں اچانک آگ لگنے سے 9 مسافر جھلس گئے۔ چارسدہ موٹروے انٹرچینج کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن پر کھڑی مسافر کوچ میں آگ بھڑکنے سے 9 مسافر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن میں مسافر کوچ میں لگنے والی آگ نے قریب کھڑی کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تاہم آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا جب کہ مسافر کوچ میں زخمی ہونے والے افراد میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا ری ہے۔