کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے پسنی میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 8 افراد کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی کے علاقے وارڈ نمبر5 سے سیکورٹی فورسز کے عملے نے کا رروائی کر تے ہوئے8 افراد احمد ، فیصل، آصف، عادل،سلیم، اللہ بخش، عمران اور ماجد کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا جا تا ہے جنہیں ان تنظیموں سے تعلق کے شعبے میں گرفتار کیا گیا ۔