|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2017

گڈانی: بلوچستان کی سمندری حدود میں واقع CHURNA آئی لینڈ کے مقام پر59ہزار میٹرک ٹن کروڈ آئل لیکر لنگر انداز ہونے والے بحری جہاز AL-QASIDIA کی BYCO ٹرمینل کے ٹینک اسٹوریج تک کروڈ آئل کی شفٹنگ کا کام آٹھ گھنٹوں میں مکمل کرلیا گیا جبکہ کروڈ آئل کی ان لوڈنگ سے قبل محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر محمد خان اوتمانخیل نے پائلٹ بوٹ پر جاکر تمام مراحل کی مانیٹرنگ بھی کی ، گزشتہ ہفتے بھی مذکورہ سائٹ پر maistros نامی ایک بحری جہاز بیس ہزار میٹرک ٹن mogas اور پچیس ہزار میٹرک ٹن ڈیزل لیکر لنگر انداز ہواتھا واضح رہے کہ گزشتہ سال سانحہ گڈانی کے بعد چیف سیکریٹری بلوچستان کے ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کی ساحلی پٹی پر واقع پر تمام صنعتی زون میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اورمستقبل میں حادثات کی روک تھام کے لئے مانیٹرنگ کے احکامات ڈی جی محکمہ ماحولیات بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری کو جاری کئے گئے جس پر متعلقہ محکمے کے افسران نے عملدرآمد شروع کردیا ہے ، جس پر گڈانی کے عوامی حلقوں اور چےئرمین میونسپل کمیٹی وڈیرہ عبدالحمید بلوچ نے صوبائی حکومت کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستا ن کے احکامات پر عملدرآمد سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت گڈگورننس پر یقین رکھتی ہے ۔