کوئٹہ: بلوچستان کی طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ بہت جلد تمام طلباء تنظیمیں کرپشن میں ملوث وائس چانسلر اور ان کے انتظامیہ کے خلاف کرپشن کے ثبوت نیب اور عدالت میں پیش کرینگے طلباء کا احتجاج مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا طلباء تنظیموں کا اجلاس بلوچستان یونیورسٹی میں ملک انعام کاکڑ کی صدارت میں ہوا جس میں بی ایس او کے منیر جالب پی ایس او کے سیف اللہ، بی ایس او پجار کے آغا داؤد اور ایچ ایس ایف کے حسین تورانی نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری رہے گا وائس چانسلر نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے طلباء تنظیموں کے خلاف انتقامی کا رروائی جاری رکھی ہیں جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت وائس چانسلر کے خلاف فوری طو ر پر ایکشن لیں بصورت دیگر طلباء تنظیمیں بھر پور احتجاج کرینگے وائس چانسلر کے خلاف کرپشن کے ثبوت نیب اور عدالت میں پیش کرینگے اور یونیورسٹی کو کرپشن سے بچانے کے لئے ہمارا احتجاج مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا ۔