|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2017

پشاور: پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیلوال کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دیواریں کھڑی کرنا دہشت گردی کے خاتمے کا حل نہیں بلکہ تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دی جائے۔ پشاور کے علاقے چمکنی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر افغان سفیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پھانسی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا یہ معاملہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے ہم صرف افغانستان کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔ عمرزخیلوال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا کسی مسئلے کا حل نہیں سرحد پر دیواریں کھڑی کرنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی بلکہ دہشت گردی کے معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دی جائے تو دونوں ممالک کے لئے بہتر ہوگا۔