|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2017

اسلام آباد: انٹرپول نے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین كے خلاف كراچی میں درج مقدمے کی بنیاد پر ریڈ وارنٹ جاری كرنے سے انكاركردیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق انٹرپول نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) كوآگاہ كیا ہے كہ ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف كیس انٹرپول قوانین كے آرٹیكل تین كے زمرے میں آتا ہے جومذہبی یا سیاسی منافرت پھیلانے سے متعلق ہے، لہٰذا اس میں انٹرپول كسی كے ریڈ وارنٹ جاری نہیں كرتا۔ انٹرپول کے جواب پر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے برہمی كا اظہاركرتے ہوئے ایف آئی اے اور سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ كو اس كا جواب تیاركرنے كی ہدایت كی ہے جب كہ نامكمل تفصیلات پرمبنی خط بھیجنے والے آفیسر كے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔