آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے عذیر بلوچ کو تحویل میں لے لیاہے، عزیر بلوچ کو پاکستان آرمی ایکٹ1923 کے تحت تحویل میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عدالت نے لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے میں عذیر بلوچ اور اس کے بھائی کو بری کیا تھا۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا تھا کہ ملزمان اگر کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو انھیں رہا کردیا جائے۔