|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2017

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے دوسرے مرحلے کے امتحانات کا آج سے آغازہوگیا اور بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے دوسرے مرحلے کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ مردم شماری کے باعث دوسرے مرحلے میں میٹرک سائنس کے امتحانات لیے جارہے ہیں جب کہ آج پہلے روزنویں جماعت کے کمپیوٹرسائنس کا پرچہ لیا جارہا ہے۔ امتحانات کی نگرانی کے لیے اسپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، امتحانات میں 3 لاکھ سے زائد طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں، مجموعی طورپر390 امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں جب کہ امتحانی مراکزکے باہر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ واضح رہے رواں برس حکومت سندھ نے مردم شماری کے باعث میٹرک کے امتحانات دومرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔