کوئٹہ : بی ایس او پجار ، پی ایس ایف ، پی ایس او ، ایچ ایس ایف ودیگر تنظیموں کے زیر اہتمام کامریڈ مشال خان شہید کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ریفرنس میں شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ریفرنس میں طلباء تنظیموں کے رہنماوں کریم بلوچ، اودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ولی خان یونیور سٹی مردان میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں ایک روشن خیال ، ترقی پسند طالب علم مشال کو جس بہیمانہ طریقے سے شہید کیا گیا کسی بھی مزہب معاشرے میں اس طرح کے واقعے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ مشال خان ایک روشن خیال زہینت کے مالک تھے لیکن جعت پسندوں نے ان پر بے بنیاد الزام لگا کر اسکو گہری نیند سلا دیا انہوں نے کہاکہ رجعتی عناصر اپنی ناکامی کو چھپانے اور انہیں بین القوامی طورپر پزیرائی ملنے پر اسے گھناونی حرکت کرتے ہیں جوکہ ترقی پزید معاشرے کو مزید اندھیرے میں دکھیلنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رجعت پسند گرو جمہوری اور علم و دانش پر مبنی صحت مند جدید ثقافت کے فروغ سے پریشان ہیں۔