|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر ناموں کی منسوخی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر ناموں کی منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی او رہاشم کاکڑ کی عدالت میں ہوئی، جسٹس محمد نور مسکانزئی نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے استفسار کیا کہ پہلے تقرر نامے جاری ہوئے اس کے بعد ہولڈ ان ابیئینس کئے، کیا قانون میں لیبر لا میں یا کسی اور قانون میں اس کا اختیار ہے سیکرٹری کو ۔سماعت کے دوران آئی جی اور ہوم سیکرٹری کے جوابات داخل کردئیے گئے اور عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،آئندہ سماعت میں سنایا جائیگا۔