چاغی: مردم شماری میں افغان مہاجرین کو شمار نہ کیا جائے کیونکہ اس وقت 40 لاکھ افغان مہاجرین بلوچستان میں موجود ہیں سی پیک کا مرکز بلوچستان میں ترقی پنجاب میں نیشنل پارٹی نے گوادر ریکوڈی کا سودا اقتدار کی خاطر کی جس کی وجہ سے ٹینکی لیک سے اربوں روپے برآمد نیشنل پارٹی والوں نے صرف خالد لانگو کو قربانی کا بکرا بنا دیا آج پورا بلوچستان کے پیرا میڈیکس اسٹاف پر امن احتجاج کرنے پر تشدد اور خواتین پر لاٹھی چارج یہ سب نیشنل پارٹی کے وزیر کے کہنے پر ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی ترجمان آغا حسن ایڈووکیٹ سی سی ممبر میر خورشید جمالدینی چاغی کے صدر میر محمد غوث بلوچ نوشکی کے صدر میر نذیر بلوچ حاجی ریاض مینگل جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ اقبال ریکی و دیگر نے دالبندین پریس کلب کے ہال میں بی این پی چاغی کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے نیشنل پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر آج اپنی کارکردگی بلوچستان کے عوام کے سامنے رکھے کتنی لوگوں کو روزگار دی ہیں گوادر کے لوگ اقلیت میں تبدیل ہو رہی ہیں لوگوں کو تعلیم صحت جیسی بنیادی ضروریات سے محروم کر رکھا ہیں لیکن حکمران جماعت ٹینکی لیک جیسے منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں ۔