کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تربت کے علاقے مند میں ایف سی کے کانوائے کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہوئے دھماکے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور بعض اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی کے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بہادر سیکورٹی فورسز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ارض وطن کی سرحدوں اور قوم کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہیں ،ان کی یہ قابل فخر قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ، ایف سی ، پولیس ، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کو کاری ضرب لگا رہے ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور ان کا آخری حد تک پیچھا کر کے انہیں نست و نابود کر دیا جائیگا، انہوں نے شہید سیکورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔