اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو وزیراعظم نوازشریف نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے پر مبارکباد پیش کی ہے نوازشریف کا کہنا تھا کہ یونس خان نے یہ سنگ میل عبور کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اور قوم کو ان کے اس اعزار پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے 116 ویں ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 13 ویں اور پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اور انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز سابق کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز میں عمران خان، انضمام الحق، مشتاق احمد، محمدحفیظ، یاسر حمید، محمدعرفان، رمیزراجہ، شاہد آفریدی، شعیب اختر نے یونس خان کو 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔