اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹھپے لگانے کا جرم ثابت ہونے پر راولپنڈی کے میئر سردار محمد نسیم کو نا اہل قرار دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹھپے لگانے سے متعلق 2 درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم کو نااہل قرار دیدیا۔
واضح رہے کہ طاہرہ تنویر اور لبنی اقبال نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر پر راولپنڈی میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹھپے لگانے کا الزام گایا تھا۔