|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2017

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ بہت مشکل ہے کہ جے آئی ٹی قانونی تقاضے پورے کر سکے جب کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مریم نواز سے قریبی رشتہ داری ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی آزاد نہیں ہو سکتی، پاناما کیس میں جے آئی ٹی پر عدالت خود ہی عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے بہت مشکل ہے کہ جے آئی ٹی قانونی تقاضے پورے کر سکے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مریم نواز سے قریبی رشتہ داری ہے اور جب شریف خاندان نے اپنی جائیداد تسلیم کر لی ہے تو پھر جے آئی ٹی بنانے کا کیا مقصد ہے۔