|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکان زئی اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل پنچ نے ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائر کردہ10آئینی مقدمات کو خارج کرتے ہوئے ملزمان کو ملٹری کورٹ سے دی گئی سزاؤں کو برقرار رکھاہے ۔