|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2017

خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر عبد الرحیم کردنے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی مظلوم و محکوم اقوام کی نمائندہ جماعت ہے نیشنل پارٹی کا ایجنڈا بلو چ عوام کی بلا تفریق خدمت ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کئے جاسکیں نیشنل پارٹی بلوچستان کی حق حاکمیت ساحل و وسائل کے لئے ہر فورم آواز بلند کیا ہے نیشنل پارٹی کی حکومت و ہ واحد حکومت تھی جس کو بلوچستان کی پوری تاریخ میں بلوچستان کے متوسط طبقہ کا حکرانی کہا جا سکتا ہے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اپنی حکومت میں بلوچستان کے لوگوں کو امن کا تحفہ دیا ہماری حکومت سے قبل بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال ہر طرح سے خراب تھی لوگوں کے جان و مال غیر محفوظ تھے پورے بلوچستان میں موت کے فرشتہ کا راج تھا ہماری حکومت نے بلوچستان کے لوگوں کو اس طرح کے حالات سے نجات دلایا جو لوگ نیشنل پارٹی کی حکومت پر بے جا تنقید کرتے ہیں ان کو 2013قبل والی حالات یاد رکھنے ہونگیں ان خیالا ت کا اظہار سردار محمد اسلم بزنجو اپنی راہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار محمد اسلم بزنجو نے اس قبل خضدار کے تمام علاقوں کا دورہ کیا ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی حکومت نے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپیہ کا تر قیاتی کام کیا ہے جو پختہ سڑکوں ڈیمز پر مشتمل ہے جبکہ ہم نے سینکڑوں خاندانوں کو ملازمت فراہم کیا ہے ہم نے یہاں کے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کی ہے نیشنل پارٹی کی بنیادیں عام میں ہیں سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ ہم آئندہ کے انتخابات اپنے کار کردگی کی بنیاد پر لڑیں گے ہمیں اللہ رب العالمین کی رحمت و اپنی کارکردگی پر پورا یقین ہے کہ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی الیکشن میں بھر پور کا میابی حاصل کریں گے ۔