|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوری اور پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن سات مسروقہ موٹر سائیکلیں اسلحہ بر آمد کرکے چوری ڈکیتی اغواء قتل غارت کی سنگین وارداتوں میں مختلف پولیس تھانوں کو مطلوب سات اشتہاری 17مفرور ملزمان گرفتار کر لیئے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی تمبو اختر علی بگٹی نے پولیس تھانہ منجھو شوری کے ایس ایچ او شمن علی سولنگی پولیس تھانہ خان کوٹ کے ایس ایچ او غلام علی کنڈرانی سمیت بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پٹ فیڈر بیرون قبولہ منجھو شوری خان کوٹ کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں چھینی گئی سات مسروقہ موٹر سائیکلیں اسلحہ بر آمد کرکے چوری ڈکیتی اغواء قتل غارت کی سنگین وارداتوں میں مختلف پولیس تھانوں کو مطلوب سات اشتہاری 17مفرور ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ہیں تحصیل تمبو میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے بعد جرائم پیشہ افراد پتھاریداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سننسی خیز انکشافات کیئے ہیں جن کی روشنی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پولیس کی جانب سے بڑی کاررروائی کرنے کا امکان بتایا گیا ہے ۔