|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2017

نوشکی : وفاقی وزیر سرحدی امور ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر بلوچ کے اسکواڈ کی گاڑی کو نوشکی خاران روڑ گردینہ نوروز قلات کے مقام پر حادثہ پیش آیا حادثہ گاڑی کے ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا حادثے میں حفاظتی اسکواڈ کے 3 اہلکار سعید احمد خلیل احمد گوہر خان اور ایک آفیسر امن اصغر زخمی ھوئے جنہیں فوری طور پر نوشکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔معمولی زخمی اہلکاروں کو طبعی امداد کے بعد فارغ جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔