مچھ: مچھ کے قریب جم بارڑی کے مقام پرقبائلی رہنما کے گھر پر نامعلوم مسلع افراد نے حملہ کر دیا فائرنگ کے نتیجے میں رہنما کے والدین جاں بحق ہو گئے حملہ آورفرار ہونے میں کا میاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب ساڑھے گیارہ بجے مچھ کے قریب جم بارڑی دیہات میں نامعلوم مسلع افراد نے میر جاڑو خان نامی قبائلی رہنما کے گھر پر حملہ کر دیا فائرنگ کے نتیجے میں اُس کے ماں اورباپ جان بحق ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واضع رہے جھم بارڑی تحصیل مچھ کا وہ پسماندہ دیہات ہے جہاں کوئی ہسپتال نہیں اور راستہ ندی میں انتہائی کچا اور دشوار گزار بجری کے اوپر سے بنایا گیا ہے رابطہ کاری کے زرایع بھی منقود ہونے کی وجہ سے مذید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔