|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2017

بیجنگ: وسطی چین میں کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج کے باعث 18 کان کن ہلاک جبکہ 37 کو بچا لیا گیا، جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبہ ہنان میں کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 18 کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ 37 افراد کو کان سے زندہ نکال کر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گیس کے اخراج کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بنا پر گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ چین دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر کوئلہ پیدا کرنے والا ملک ہے جبکہ ایسے حادثات بھی معمول کی بات ہے۔