|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2017

گڈانی : چےئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ عبدالحمید بلوچ کے زیر صدارت گڈانی میونسپل کمیٹی کے دفتر میں کے الیکٹر ک کے افسران ڈپٹی جنرل منیجر عبدالوہاب مگسی ،ڈپٹی جنرل منیجر نیٹ ورک نورالدین پھنور،DGM کنزیومر اکاؤنٹ عبیداللہ آرائیں،منیجر ریکوری عبدالرحیم شیخ ،اسسٹنٹ منیجر آفتاب اور ایڈمنسٹریٹیو حضور بخش پر مشتمل ٹیم نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران گڈانی شہرمیں بجلی فراہمی سے متعلق ایشوز صارفین سے واجبات کی ریکوری،ٹرانسمیشن لائن کی تبدیلی سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی ، ڈپٹی جنرل منیجر کے الیکٹرک لسبیلہ ریجن عبدالوہاب مگسی نے چےئرمین میونسپل کمیٹی وڈیرہ عبدالحمید کو بتایا کہ گڈانی شہر اور مضافاتی بستیوں میں 24گھنٹے بجلی فراہمی یقینی بنانے نئی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے سلسلے میں دس کروڑ روپے لاگت کی اسکیم بنائی گئی ہے وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل جام میر کمال خان عالیانی نے حبکو پاور کمپنی کے حکام سے بات کی ہے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پانچ کروڑ روپے حبکو پاور کمپنی نے فراہم کرنے ہیں جونہی ان کی طرف سے پیسے ریلیز ہونگے تو منصوبے کے نصف اخراجات پانچ کروڑ روپے کے الیکٹرک فراہم کریگی ،انھوں نے بتایا کہ گڈانی تحصیل میں بجلی کی ضروریات تین میگاواٹ کی ہے شپ بریکنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد شپ بریکرز سمیت گڈانی کے صارفین کے ذمے دوکروڑروپے کے واجبات ہیں نادہندہ ہونے سے بچنے کیلئے اگر وہ اپنے ذمے واجبات اداکریں توان سے خصوصی رعایت وتعاون کے لئے ہم تیار ہیں انھوں نے بتایا کہ لسبیلہ میں کے الیکٹرک 76فیصد خسارے میں ہے ابتک 33فیصد ریکوری اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں انھوں نے بتایا کہ صنعتی شہر حب میں آئندہ دوماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائیگا اس وقت حب شہر میں کیبل اور ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کو بجلی فراہمی سے متعلق ڈپٹی جنرل منیجر نے بتایا کہ ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن سے ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کو بجلی فراہم کی جائیگی چالیس میگاواٹ کا گریڈ اسٹیشن تعمیر ہوگاجو کمپنی کی بجلی کی ضروریات پوری کریگاچےئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی کو بتایا گیا کہ لسبیلہ میں بجلی فراہمی اور صارفین سے ریکیوری سے متعلق معاملات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پندرہ مئی کو اجلاس منعقد کیا جارہا ہے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمے کے ذمے 13کروڑ روپے کے واجبات ہیں