|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2017

چمن : پاک افغان سرحد بدستور بند، سیکٹر کمانڈر ایف سی ندیم سہیل نے سرحدی دیہات کا دورہ کیا، جذبہ خیر سگالی کے تحت ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے ہماراافغان شہریوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی ، ڈی سی چمن نے افغان حکام سے بات چیت ،قبائلی جرگہ تشکیل دیدیا، آمدہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان کشیدگی حکومت نے قبائلی جرگہ تشکیل دیدی جرگے کے ارکان سرحدی تحفظات سے متعلق افغان حکام سے بات کرینگے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ قیصر خان ناصر نے قبائلی جر گے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 13 ارکان پر مشتمل قبائلی جرگہ تشکیل دیدیا اور یہ جر گہ پاک افغان کشیدگی مزید کم کرنے کے لئے افغان حکام سے بات کرینگے اور جر گے کے ارکان سرحدی تحفظات سے متعلق اپنی قبائلی اسر سوخ کا استعمال بھی کرینگے ،پاک افغان کشیدگی کے باعث باب دوستی کی بندش کو ایک ہفتہ ہوگیا، سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر ندیم سہیل نے سرحدی دیہات کا دورہ کیا،متاثرہ دیہات سے نقل مکانی کرجانے والوں کیلئے پرانا چمن میں خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔اس دوران پاک افغان سرحد پر ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہیں، جذبہ خیر سگالی کے تحت صرف بیمار افغان شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پر افغانستان جانے کی اجازت ہے۔ایف آئی اے کے مطابق تین روز کے دوران ویزا پاسپورٹ پر 30 سے زائد افغانی واپس گئے ہیں۔سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر ندیم سہیل نیڈپٹی کمشنر قیصر ناصر اور ڈی پی او ساجد مہمند سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ کلی لقمان اور کلی جہانگیر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔سرحدی دیہات سے نقل مکانی کرجانے والوں کیلئے پرانا چمن میں خیمہ بستی قائم کی گئی ہے جہاں انہیں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے۔