کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی قریب دھماکے میں2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیزموادسڑک کنارےنصب کیاگیاتھا ، دھماکے کےوقت سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں وہاں سےگزررہی تھیں، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایف سی اہلکارحق نواز اورحبیب اللہ شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔