|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2017

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔

 اسلام آباد کی قائد آعظم یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیمیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں دونوں جانب سے پتھراؤ اور فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا، جس سے 30 سے زائد طلبا زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی بھاری  نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے  طلبا کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور  فائرنگ کرنے والے متعدد طلبا کو گرفتار کرلیاگیا جب کہ یونیورسٹی کوبھی ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا۔