|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2017

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں محفوظ، خوشحال افغانستان کے عزم کا اظہار کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف بھی استعمال نہیں ہونے دے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور آرمی چیف کے 18 مئی کے بیان کی تعریف کی جس میں جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستانی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔