مانچسٹر: شاپنگ سنٹر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے شاپنگ سینٹر کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے شاپنگ سینٹرمیں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس کی جانب سے شاپنگ سینٹر کا گھیراؤ کر لیا گیا اور لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ مانچسٹرگزشتہ روزکے میوزک کنسرٹ کے دوران بم دھماکے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوچکی ہے جب کہ 59 افراد زخمی ہیں۔