|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2017

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سی پیک سے مکمل استفادہ کیلئے مضبوط اور مربوط حکمت عملی کی تشکیل ناگزیر ہے قوم کو تعلیم اور اقتصادی عمل میں شامل کرنے کیلئے باشعور سیاسی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے نیشنل پارٹی سنجیدہ اور نظریاتی قیادت پر مشتمل جماعت ہے ۔

ان خیالات کا اظہارنیشنل پارٹی وحدت بلوستان کے صدر میراکرم دشتی اوروحدت بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میرعبدالخالق بلوچ نے ورکنگ کمیٹی بلوچستان کے دو روزہ اجلاس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر نیشنل پارٹی ے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محراب بلوچ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں ورکنگ کمیٹی کے ممبران اور ریجنل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر بحث و مباحثہ ہوااور پارٹی کی مجموعی حکومتی کارکردگی کو سیاسی بصیر ت اور انتخابی منشور پر 100فیصد عمل اورعوام سے براہ راست تعلق اور رابطہ کا ذریعہ ہے ۔

نیشنل پارٹی بلوچستان کی تاریخ میں واحد قومی سیاسی جماعت نے انتخابات سے بلوچستان کے قوم ایشوز اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کو انتخابی منشور کا حصہ بنایا اور نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور حکومت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی بصیرت سے قومی ایشوز اور عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے اور بلوچستان کو شعوری اور تعمیری ترقی کی طرف گامزن کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے اوراس سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز اپنی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں لیکن حقیقی اور وارث اسٹیک ہولڈز بلوچ قوم ہے اور وہ بیگانگی کے عمل سے گزر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے سی پیک کو گوادر اور بلوچستان کے عوام کی ترقی سے شروع اور مشروط کیا اور بلوچستان کے عوام سیاسی معاشی اور عملی ترقی کا محور اور روح قرار دیا گیا لیکن اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ اقتصادی طور پر مضبوط قوم ہی کرسکتی ہے اور تعلیم اور اقتصادی ترقی کے لئے سنجیدہ قیادت بہترین حکمت عملی اور جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے اور نیشنل پارٹی بلوچ عوام کے سیاسی معاشی حقوق کے لئے صف اول کا کردار ادا کررہی ہے ۔

اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس میں وحدت بلوچستان کی تنظیمی کانفرنس منعقد کی جائے گی اور تمام ریجن میں ریجنل کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں مردم شماری کے حوالے سے بے قاعدگیوں پر پارٹی ہر فورم پر موثر آواز بلند کریگی۔