کراچی: پولیس نے طارق روڈ جھیل پارک سے 4 روز قبل سوٹ کیس سے ملنے والی نوجوان کی لاش کا معمہ حل کرکے قتل میں ملوث خواجہ سراشہزاد کو گرفتارکرلیا۔
کراچی میں پولیس نے بیگ میں بند نوجوان کی لاش کامعمہ حل کرکے قتل میں ملوث خواجہ سرا کوگرفتارکرلیا، ملزم نے نوجوانوں کوبلیک میل کرنے کے لئے فیس بک پرگروپ بنا رکھا تھا جب کہ ملزم نے پیسے دینےسے انکار پر نوجوان راشد کو گلا دبا کر قتل کیا اور نوجوان کی لاش سوٹ کیس میں بندکرکے جھیل پارک میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق ملزم کومقتول کے موبائل فون اورسی سی ٹی وی کی مدد سےگرفتارکیا گیا ہے جب کہ ملزم فیس بک پر گروپ بناکر لڑکوں کو پھنسا کر بلیک میل کرتا تھا۔
واضح رہے 24 سالہ راشد بلوچ کی لاش 29 مئی کوطارق روڈ پرجھیل پارک کے قریب سےملی تھی۔