کوئٹہ:تیز اور آندھی کی وجہ سے220KV سبّی ٹو کوئٹہ ٹرپ کر گیا، کیسکو حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت قلات، مستونگ،نوشکی،چاغی،قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔لوڈ مینیجمنٹ کے مطابق آہستہ آہستہ فیڈروں کو مرحلہ وار بجلی کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا