|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2017

کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد زخمی ہوگئے۔

نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سوال ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔